ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کے پلول میں عصمت دری کی ویڈیو بنا کرکی شادی، پھر جہیز میں مانگے10 لاکھ روپے

ہریانہ کے پلول میں عصمت دری کی ویڈیو بنا کرکی شادی، پھر جہیز میں مانگے10 لاکھ روپے

Fri, 22 Feb 2019 21:02:37    S.O. News Service

پلول ، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بیہوشی کی حالت میں ریپ کرکے پہلے ویڈیو بنایا، پھر دھمکی دے کر مندر میں شادی رچائی،اس کے بعد لڑکی کے والد سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا،ایسا نہ کرنے پر خاتون کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔پریشان ہوکر متاثرہ نے خواتین تھانہ پولیس میں نوجوان سمیت اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

خواتین تھانہ انچارج اے ایس آئی انجو دیوی نے بتایا کہ شکایت دینے والی خاتون 22 سال کی ہے۔اس نے شکایت میں بتایا کہ جے بی ٹی کی تعلیم کے دوران ان کی جان پہچان اپنی کلاس کے ریواڑی کے گاؤں شاہ پور بھاول کی دھیرج سے ہوئی،دھیرج نے ایک دن اسے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء پلا دیا اور بیہوشی کی حالت میں اس کے ساتھ ریپ کیا،ریپ کے دوران اس کا ویڈیو بھی بنایا۔اس کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مندر میں شادی کر لی، شادی کے بعد اسے ہراساں کیا جانے لگا،اس دوران بار بار اس سے ریپ کیا گیا۔شادی کے بعد دھیرج اور اس کے والدین نے10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا،روپے نہیں دینے پر ویڈیو وائرل کرنے اور غیر قانونی ہتھیار دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔گزشتہ سال نوبر ماہ میں دھیرج اور اس کے ماں اور باپ نے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔خاتون نے اس بارے میں خواتین تھانہ پولیس کو شکایت دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کو کہنا ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔


Share: